لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں میاں محمود الرشید کی مخالف امیدوار کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میاں محمود الرشید کی پی پی 169 سے مخالف امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر کی کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر۔ جسٹس سلطان تنویر احمد 27 جون کو میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کرینگے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔