بجلی بنانے ،ترسیلی نظام میں مؤثر اقدام کئے جائیں:پی ایس ایم اے
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بجلی بنانے اور ترسیل کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں اور انتظامی ڈھانچے کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے موثر اقدام کئے جائیں۔ ایسوسی ایشن نے اس امر پر زور دیا کہ آئی پی پیز کے گھمبیر مسائل، بلندترین گردشی قرض، بلند شرح سود، مہنگے فیول، بجلی چوری، لائن لاسسز اور کرپشن کی موجودگی میں انڈسٹری کو سستی بجلی کی تسلسل سے فراہمی ایک خواب ہی ہوگا۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری سے پہلے وسیع طور پر بجلی استعمال کرنے والی سٹیل میلٹنگ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے تحفظات اور خدشات دور کیے جائیں۔