• news

پاکستان کے معاشی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں:غلام نبی ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈرحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ ملک کو لاحق داخلی و خارجی مسائل بھی سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں، ان حالات میں سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مربوط دفاعی و معاشی لائحہ عمل مرتب کرے مگر موجودہ حکمرانوں کے پاس اس کی اہلیت نہیں یہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر دھاندلی کے ذریعے شب خون مار کر مسلط ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن