خانقا ہ ڈوگراں:45لاکھ روپے،طلائی زیورات،قیمتی کاغذات چوری
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)محلہ محمد پورہ میں چور حساس ادارے کے ملازم کے گھر سے45 لاکھ روپے ،طلائی زیورات اورقیمتی کاغذات لے گئے۔ نوید عباس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے لئے گیا ہوا تھا۔پولیس نے نوید عباس کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔