شیخوپورہ:بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) شہید بینظیر کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عبدالخالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ،سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکن بھی موجود تھے۔