بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز راولپنڈی ‘ملتان میں ہونے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگست میں راولپنڈی اور ملتان میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم کو 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جسے مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ لاہور میں کام کے بعد کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا ۔ملتان اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز کو متبادل کے طور پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔