• news

پی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ اور فٹسالرائٹس کیلئے بہترین فرمزکا اظہار دلچسپی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف پریمیئر فٹبال لیگ اور فٹسال مقابلوں میں کئی شہرت یافتہ اور بہترین ساکھ رکھنے والی فرمز اور کنسلٹنٹس نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف ایف مینز اور ویمنز ایونٹس کے رائٹس کی بڈز کا عمل مکمل کرنے کیلئے فنانشل ایڈوائزری فرم/ کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے،اس ضمن میں کمپنیز کی جانب سے دکھائی جانے والی گرمجوشی پاکستان میں فٹبال کے معیار میں بہتری کا ثبوت ہے۔ پی ایف ایف کی معاونت کیلئے منتخب ہونے والی فرم یا کنسورشیم مارکیٹ کے تجزیہ، بڈز کی حکمت عملی کیلئے میٹنگز، فنانشل ماڈل اور بڈز کے حتمی ممکنہ تخمینہ کی تیاری جیسی ذمہ داریاں سر انجام دیگی۔

ای پیپر-دی نیشن