فیفا کپ 2026: سعودی عرب نے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیسری کیٹگری میں جگہ بنالی
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سعودی عرب فیفا کپ 2026 ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی قرعہ اندازی کی تیسری کیٹگری میں شامل ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے مرحلے کیلئے قرعہ اندازی 27جون کو ملائیشیا کے دار الحکومت کوالا لمپور میں ہو گی، یہ بات ایشین فٹبال فیڈریشن نے اپنے اعلان میں بتائی۔ تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی 18 ٹیموں کو فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق چھ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔