• news

لاہور میں گرمی بہت‘پٹھوں میں  کھچائو آ گیا تھا: ارشد ندیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر )اولمپئن ارشد ندیم کا کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں ری ہیب جاری ہے۔ارشد ندیم لاہور کے سخت گرم موسم کی وجہ سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہاکہ لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے اس دوران پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاو آ گیا تھا لیکن اب پہلے سے بہتر ہوں، ٹریننگ جاری ہے اور اولمپکس کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا، اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن