جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس29جون کو طلب، حکومت مخالف تحریک سے متعلق اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس 29جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے 2 روزہ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں جے یو آئی کے اب تک ہونے والے 4 جلسوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق غور ہو گا۔ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے رابطوں پر غور ہو گا۔ مولانا فضل الرحمٰن شوریٰ کے ارکان کو اہم امور پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔