• news

لاہور ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی پر مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی 

 لاہور (آئی ا ین پی ) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج24 جون پیر کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔ عمران خان نے سنگین مقدمات درج کرنے کے کابینہ فیصلے کو ہائی کورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن