روس میں یہودی، مسیحی عبادت گاہوں پر حملے: پادری سمیت 4 ہلاک، 6 زخمی
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے علاقے داغستان میں مسلح افراد نے یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں پر حملے کئے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے گرجا گھر کا پادری اور ایک گارڈ ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے یہودی عبادت گاہ کی نزدیکی پولیس چوکی پر بھی فائرنگ کی جس سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کرنے والے دو حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے گئے۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی۔