• news

قومی اسمبلی، زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری  

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر ایاز صادق کو جمع کروائے تھے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔ ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کے نام شامل تھے جن میں سے زرتاج گل کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن