ڈیرہ اسماعیل خان میں ویٹرنری ڈاکٹر اغوا، 8 کروڑ تاوان طلب
ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے جانوروں کے معالج کو اغوا کر کے اغوا کاروں نے مغوی ڈاکٹر کی فیملی سے آٹھ کروڑ تاوان طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے ویٹرنری ڈاکٹر سید غضنفر حسین شاہ کو اغوا کر لیا گیا۔ غضنفر شاہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے مغوی ڈاکٹر کے اہل خانہ کو موبائل فون کے ذریعے کال کی اور آٹھ کروڑ تاوان طلب کر لیا۔ متاثرہ خاندان نے اغوا میں کالعدم تحریک طالبان ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا۔