• news

سالانہ جامع القران کانفرنس بسلسلہ شہادت حضرت عثمان غنی کل ہوگی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سالانہ جامع القران کانفرنس بسلسلہ شہادت حضرت عثمان غنی کل بعد نماز عشاء مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں بعد نماز عشاء ہو گی۔ حضرت عثمان غنی ذلنورین وزولہجرتین کے لقب سے مشہور تھے۔ آپؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آپ کی شہادت اسلام کا بہت بڑا سانحہ تھا جسکے امت واحدہ تقسیم ہوئی اور اختلافات کا نہ تھمنے والا طوفان شروع ہوا جو آج تک تھما نہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی سنی علماء فیڈریشن کے مرکزی امیر پیراعجازاشرفی نے ہفتہ وار لبیک یارسول اللہ اجتماع منعقدہ مغرب سے عشاء مرکزاہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ میں کیا۔ پیر اعجازاشرفی نے اعلان کیا سالانہ جامع القران کانفرنس بسلسلہ شہادت حضرت عثمان غنیؓ کل بروز منگل بعد نماز عشاء مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں ہو گی جسکی تیاریا ں مکمل کر گئیں ہیں۔ علماء مشائخ کو خطابات و شرکت کے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پیر اعجازاشرفی نے لاہور مضافات سے اہل اسلام سے اپیل کی اس تاریخی کانفرنس میں تمام طبقہ زندگی کے افراد شرکت فرمائیں۔

ای پیپر-دی نیشن