• news

جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹمبر مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت :میاں کاشف  

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹمبر مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہا کہ درختوں کی بے تحاشا غیر قانونی کٹائی سے پاکستان کے ماحولیاتی توازن کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے جنگلات سے متعلق قوانین کے سختی سے نفاذ اور جنگلات میں اضافے کیلئے پائیدار طریقہ ہائے کار اختیار کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ کیلئے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنائے اور غیر قانونی کٹائی روکنے کیلئے ان قوانین کا نفاذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت کو بڑھائے۔ علاوہ ازیں فاریسٹ رینجرز کی تعیناتی، نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دینا بھی ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن