• news

2افراد کی نعشیں برآمد

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد کی نعشیں ملی ہیں۔شادباغ کے علاقے تاجپورہ گراؤنڈ کے قریب سے معمر شخص مردہ حالت میں ملاہے۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ امین کے نام سے ہوئی ہے۔شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے دہڑ گاؤں کے قریب سڑک کنارے ایک شخص مردہ حالت میں ملا ہے متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، کس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن