فیصل آباد میں رقم تنازعہ پر بھتیجے نے پھوپھی کوقتل کردیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ملت ٹائون دھنولہ میں رقم کے تنازعہ پر بھتیجے نے پھوپھی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھتیجے کی تلاش شروع کر دی۔ 117 ج ب دھنولہ کے رہائشی انیس احمد نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سمیرا بی بی کے ہمراہ گھر میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اسکی اہلیہ سمیرا بی بی کے بھائی کا بیٹا علی رضا گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی للکارا مار کر سمیرا بی بی کو رقم ادھار نہ دینے کا مزہ چکھا دو اور اندھا دھند فائرنگ کر کے سمیرا بی بی کو بری طرح لہولہان کر دیا، وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑی اور دم توڑگئی‘ تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔