کیٹلن ڈوزر‘ مرلی دھرن، شین وارن، شان پولاک خطرناک بائولرز تھے:انضمام الحق
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بائولر کیٹلن ڈوزر، سری لنکا کے مرلی دھرن‘ آسٹریلیا کے شین وارن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بہت خطرناک بائولرز میں سے تھے۔ یہ ایسے بائولنگ کرتے تھے کہ رنز ہی نہیں بنتے تھے۔ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جیسے ہی بیٹر کوئی غلطی کرے اور ہماری پکڑ میں آجائے۔ زیادہ تر بائولر ایسے تھے جو بار بار کچھ نہ کچھ بول کر بیٹر کو زچ کرتے تھے تاکہ اسے غصہ آئے اور جذبات میں غلط شاٹ کھیل دے جس کا وہ فائدہ اٹھا سکیں۔سابق کرکٹر سلیم ملک نے بتایا کہ مجھے نیوزی لینڈ کے بالر سر رچرڈ ہیڈلی کو کھیلنا بہت مشکل لگتا تھا کیونکہ زندگی میں جب بھی میں نے اس کا سامنا کیا اس نے میرے لیے مصیبت ڈال کر رکھی۔