ایشین سکولزتھروبال چیمپئن شپ 27 جون سے سری لنکا میں شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین سکولز تھروبال چیمپئن شپ 27جون سے سری لنکا میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ورلڈ تھرو بال فیڈریشن نے بتایا کہ ایشین سکولز تھروبال چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ 30جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔