افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا
کابل (خصوصی رپورٹ) امارت اسلامیہ کے تین سالہ دور میں شعبہ سیاحت بتدریج فروغ پا رہا ہے وزارت اطلاعات کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ملک دشمن عناصر نے شعبہ سیاحت کو متاثر کرنے اور سیاحوں کو ڈرانے کیلئے کچھ عرصہ قبل صوبہ بامیان میں چند غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کیا تاہم سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر چند شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا کہ ایک ملک کی خفیہ ایجنسی نے انہیں لالچ دیکر اس حملے پر اکسایا تھا۔ سیاحوں کی آمد سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا ہے۔ امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سے سیاحوں کا ایک گروپ کابل آیا تھا۔