سٹی ٹریفک پولیس آج سے کم عمر‘ بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کریگی
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہرمیں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن کا آغازکریگی۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہوگی۔بلاوجہ ہارن بجانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل روڈ کو ہارن فری کردیا گیا ہے۔پہلی دفعہ پکڑے جانے پر کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی اور موٹرسائیکل بند ،والدین کی طرف سے دوبارہ موٹرسائیکل، گاڑی نہ چلانے کی یقین دہانی اور بیان حلفی دینے پر چھوڑا جائیگا جبکہ دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔ انہوں نے لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی ،ہیلمٹ،سائیڈ ویو مرر،درست انڈیکٹرز اور بیک لائٹس نہ رکھنے والی وہیکلز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔