سپیشل انیشیٹوکے تحت قائم تھانوں کی بقیہ رقوم ادا کردیں : ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ سپیشل انیشیٹوکے تحت قائم کیے گئے تھانہ جات کے بقیہ رقوم کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔تھانوں کی تزین و آرائش اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ان تھانوں کے پروسیسز اور ایس اوپیز پر عملدرآمد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز بارے فراہم کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرسخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل انیشیٹوپولیس سٹیشن سے متعلق اہم اجلاس کے دوران ایس ایچ اوز سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لوگوں کی ضروریات کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ کی رحمت ہے۔گائیڈ کانسٹیبل، انکوائری آفیسر، ویریفکیشن آفیسر ودیگر سٹاف ہمہ وقت سائلین کی مدد کے لئے موجود ہوں۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت تمام تھانو ں کو سروس ڈیلیوری اور پبلک فرینڈلی اسٹیشنز میں ڈھالا گیا ہے۔تھانوں میں پولیس سے متعلقہ سروسز شہریوں کو جدید سہولیات کیساتھ فراہم کی جا رہی ہیں۔کیو میٹک مشیز،ٹوکن نمبر ایل ای فرنٹ ڈیسک سے منسلک اور ورکنگ میں ہونی چاہئیں۔ تھانوں میں پبلک فرینڈلی ماحول کو یقینی بنایاجائے، شہریوں کو احساس تحفظ ہونا چاہئے۔ ایس ایچ اوز اس امر کو یقینی بنائیں کہ کسی سائل کو اپنی باری کے علاوہ تھانہ میں انتظار نہ کرنا پڑے۔