گوجرانوالہ:ڈی ایس پی پنجاب پولیس ناصر محمود ہنجراکا سندس فائونڈیشن کا دورہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی ایس پی پنجاب پولیس (CTC) ناصر محمود ہنجرا نے سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور کینسر کے مریضوں سے ملاقات اور انکی خیریت دریافت کی۔ بعد ازاں ہسپتال میں زیر علاج خون کے امراض میں مبتلا بچوں اور ان کے لواحقین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ ڈی ایس پی پنجاب پولیس (CTC) ناصر محمود ہنجرا نے عوام الناس سے اپیل کی کہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ اس خوفناک بیماری سے بچا جا سکے۔ ناصر محمود ہنجرا نے سندس فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں آئندہ اس نیک کام میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے معزز مہمانوں کو ادارے کی خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔