چھانگا مانگا پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 4کارندے گرفتار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)پویس تھانہ چھانگا مانگا نے کامیاب کارروائی میں ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے4 ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے ،زیورات ودیگر قیمتی سامان برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ایس ایچ او ارسلان احمد کی سربراہی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ڈاکوؤں سے لوٹی گئی 16لاکھ روپے،18تولہ طلائی زیورات،و دیگر قیمتی سامان کل مالیت 60 لاکھ روپے برآمد کرلیا۔ملزمان دھالہ کلاں کے رہائشی ہیںجورات کے وقت گھروں میں داخل ہوکر یا روڈ بلاک کرکے وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان دوران تفتیش چھانگا مانگا اور گردونوح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔