محبت وطن سیاستدان پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں:حسن سردار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماوسابق یوسی وائس چیئرمین میجر(ر)حسن سردار نے کہا ہے تمام محب وطن سیاستدان پاکستان کو سیاسی استحکام دیناچاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوسکے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کو بھی سیاسی مفادات سے بالاترہوکر قومی مفادات کے حصول کو ترجیح دینا ہوگی، موجودہ بے یقینی کی صورتحال پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے عوام کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ(ن) ماضی سے بڑھ کر کردار اداکرے گی۔ مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ انتخابی ایجنڈا مکمل کیا مگر ہر بار قائد نوازشریف اور اس کی حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیںلیکن پارٹی آج بھی قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،مسلم لیگ(ن) قائدین کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ہم نے ذاتی مفادات کے بجائے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی اور مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔