• news

 بجٹ میں زراعت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے:امجد نذیر بٹ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سابق ضلعی صدر وانجمن تاجران کے صدرامجدنذیر بٹ نے کہا ہے پاکستان زرعی ملک ہے جس کے پیش نظر بجٹ میں زراعت پرخصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے ، ( ن)لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھارہی ہے، پائیدارترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ، ملک معاشی بحران سے جلد چھٹکارا حاصل کرلے گا مہنگائی میں مزید کمی(ن)لیگ کی کلیدی ترجیح ہے جس کیلئے وفاق اورصوبہ کی سطح پر مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔موجودہ معاشی حالات کے پیش نظروفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پینشنزمیں اضافہ اور پانچ لاکھ کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان خوش آئند ہے،اجرت میں اضافہ سے عام آدمی کو نہایت ریلیف ملے گا، وہ دن دور نہیں جب (ن)لیگ کے دور حکومت میں پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال بنے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن