• news

شیخوپورہ:نادرا آفس مانانوالہ میں کرپشن کا بازار گرم،سائلین خوار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)نادرا آفس مانانوالہ زونل آفس ننکانہ صاحب کی آشیر باد سے کرپشن کا بازار گرم ہو چکاشناختی کارڈ کے حصول کیلئے شہریوں سے رشوت وصول کرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف بہانوں سے چکر لگوائے جا رہیں۔ سابق انچارج کی برطرفی کے باوجود مانانوالہ آفس کے حالات بدستور اپنی پرانی روش پر قائم ہیںجبکہ زونل آفس ننکانہ صاحب کے اہلکار نے بورڈ کیس میں شناختی کارڈ بنوانے کے عوض ایک شہری سے 15ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے باوجود ان کا فارم اپ لوڈ نہ ہوسکا جس سے شہری شناختی کارڈ کے حصول کے لیے دفتر کے چکر لگا کر تھک گیا، شہری سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے چیئرمین نادرا سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،بتایا گیا ہے کہ نادرا سینٹر مانانوالہ میں شناختی کارڈ کا حصول خواب بن گیا۔مانانوالہ کے رہائشی کے والد کی وفات کے بعد زونل آفس ننکانہ میں بورڈ کیس کے نام پر شہری سے 15ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے باوجود کئی مہینوں سے چکر لگوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن