عزم استحکام آپریشن متنازعہ بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے: پرویز اشرف
لاہور (نامہ نگار) سابق سپیکر قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ پارلیمنٹ سپریم ہے، اپوزیشن اس کے تقدس کو یقینی بنائے۔ قومی ایشوز پر اپوزیشن کا رویہ جمہوری رویوں سے میل نہیں کھاتا۔ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ذاتیات اور بہتان تراشی کا نہیں، مثبت بحث کا فورم ہے۔ پیپلز پارٹی ہر قومی ایشو پر اپنا پارلیمانی کردار ادا کرتی ہے۔