آپریشن عزم استحکام وقت کی ضرورت‘ اتفاق رائے نیک شگون: ا ختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے آپریشن عزم استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی میں مصروف غیر ملکیوں کی حفاظت انجنیئروں اور دیگر سٹاف کی سکیورٹی کیلئے حکومت اور فوج کے ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی۔ بیجنگ واشنگٹن کو سی پیک کی اہمیت کا اندازہ ہے اسلام آباد کو بھی سی پیک کی اہمیت کو سمجھنا نیگ شگون ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا سی پیک کے معاملے پر اکٹھے ہو کر اس کی حمایت کا اعلان مثبت سمت پیشرفت ہے، ملک کیلئے سیاسی و ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوگا تو ہماری سیاست بھی ہو گی۔ سی پیک سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا۔