• news

 میرپور خاص‘ 27بچے ایڈز میں مبتلا‘سندھ ہرماہ 260نئے کیسز کا انکشاف

 کراچی ‘اسلام آ باد ( کامرس رپورٹر‘آئی این پی )  سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطا 260 نئے کیس سامنے آنیکا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ حکام کے مطابق سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیس سامنے آئے جبکہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258 اور اپریل میں 239 ایچ آئی وی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ حکام کے مطابق اس سال مئی کے مہینے میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے اور میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلاہوئے۔متاثرہ عمر کے گروپ 0-1 سال اور 2-5 سال کے ہیں۔ خاص طور پر، تمام مثبت کیسوں کے والدین نے ایچ آئی وی کے لیے منفی تجربہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ ان میں سے 18 کیسز فعال طور پر اے آر ٹی سنٹر میں زیر علاج ہیں جبکہ 4 کیسز نامکمل پتے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن