• news

 شیخوپورہ ن لیگ کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ مسلم لیگ کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے جہاں کے عوام کے دل محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کیلئے دھڑکتے ہیں ضلع میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی قیادت کو غلط معلومات فراہم کرکے غیر موثر فیصلے کروانے والوں نے ضلع کی اکثریتی نشستوں سے پارٹی کو محروم کیا جو مسلم لیگ سے محبت کرنے والی عوام کیلئے شدید مایوسی اور تشویش کا باعث ہے، مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اورملکی ترقی و استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کی ضامن ہے جس پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو بھرپور اعتماد ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی ترجمانی کیلئے پارٹی کے حقیقی ورکرز کو سامنے لایا جائے اور مفاد پرستی کی سیاست کے ذریعے پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں اہم فیصلوں میں مداخلت سے دور رکھا جائے تاکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی ممکن ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن