رہائشی اپارٹمنٹ میں ذخیرہ شدہ دھماکہ خیز مواد دریافت، اردنی پولیس
عمان(این این آئی)اردن میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت کے ایک رہائشی علاقے میں ذخیرہ شدہ دھماکہ خیز مواد دریافت کیا اور اسے اڑا دیا۔ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دارالحکومت کے شمال مشرق میں مارکا محلے میں ایک گھر سے ملنے والا دھماکہ خیز مواد موقع پر ہی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔