ڈیفنس میں ڈولفن اہلکاروں پر گولی چلانے والے ملزم کی تصویر منظر عام پر آگئی
لاہور(نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈولفن پولیس کے جوانوں پر گولی چلانے والے ملزم کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام واجب خان ولد نبی خان ہے۔جس نے اس وقت اپنے بال لمبے کیے ہوئے ہیں جبکہ تصویر میں ماضی میں گرفتاری کے دوران ملزم کے بال چھوٹے تھے۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔واجب خان نے ڈولفن کے جوانوں پر گولیاں چلا کر دو جوانوں کو شدید زخمی کیاتھا۔