وینزویلا کے ساحل کے قریب 6شدت کا زلزلہ
کراکس(این این آئی)لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے ساحل کے قریب زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا نے بتایاکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریبا 30 کلو میٹر دور تھا ۔