• news

کراچی : 9 گھنٹوں میں 10 پر اسرار اموات، نشئی تھے: ریسکیو حکام

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں 9 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں  میں 10 افراد پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیوحکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ ریسکیو 3 نعشیں لیاری کے لاشاری محلے میں کے ایم سی گراؤنڈ سے ملیں۔ گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی، گودام چورنگی، ڈیفنس فیز سیون، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے نعشیں ملیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نعشیں پہلے متعلقہ پولیس سٹیشنز پھر سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن