سفارتکار پاکستانی خواتین کی خدمات قابل تعریف ہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سفارتکار خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سفارتکاری کے شعبے میں پاکستانی خواتین سفارتکاروں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے ''ایکس'' پر اپنی ٹائم لائن پر لکھا کہ ملک کی تاریخ میں پاکستانی خواتین کا سفارت کاری کے میدان میں شاندار کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان، محترمہ شائستہ اکرام اللہ، محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی دیگر بہت سی قوی خواتین نے رکاوٹیں توڑ کر سینکڑوں خواتین سفارتکاروں کے لئے راہ ہموار کی جو بین الاقوامی سطح پر وقار کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔