• news

عدم برداشت تعلیمات نبویؐ سے دوری کا نتیجہ:میاں جمیل 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا ہے کہ عدم برداشت نے سماجی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا، تعلیمات نبویؐ سے دوری اور اسلامی احکامات سے روگردانی  کے باعثعدم برداشت کا رجحان پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہر مسلمان عقیدہ توحید وختم نبوت سے اپنا تعلق مضبوط کرے۔ قرآن وحدیث کو اپنی زندگی میں مشعل راہ بنا لیں اور انہیں مضبوط بنیادوں پر معاشرتی، معاشی، سیاسی ڈھانچہ تشکیل پائے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت پر لازم ہے کہ حضور نبی کریمؐ کی تعلیمات کو ہی اپنی دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ سمجھے کیونکہ نبی اکرمؐ کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے کے انفرادی اور اجتماعی معاملات میں مکمل رہنمائی کرتی ہیں ۔ حضور نبی کریمؐ کے مبارک اور عظیم پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے تاکہ انسانیت گمراہی سے محفوظ رہے۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ ایک مسلمان کو اپنی زندگی کو اسلامی احکامات کے مطابق ڈھالنا چاہئے۔ اس سلسلے میں نئی نسل کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ صالح اور مثالی معاشرہ تشکیل پائے۔

ای پیپر-دی نیشن