• news

جماعت اسلامی بجلی بلوں میں لگائے گئے جگا ٹیکس کو مسترد کرتی ہے:اظہربلال

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی ضلع لاہو ر جنوبی اظہر بلال، جنرل سیکرٹری عبدالرشید مرزا،ملک شاہد اسلم،سلمان ایوب، حافظ لیئق احمد،ساجد خان،محمد احمد بٹ، سجاد گیلانی نے جنوبی لاہور میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بل عوام پر ایٹم بم بن کر گرے ہیں۔  بجلی بلوں میں لگا ئے گئے ٹیکس حکومتی نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیںجن کو جماعت اسلامی مستر د کرتی ہے۔  وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور واپڈا ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے۔مظاہرین نیمطالبہ کیا کہ حکمران الیکشن کے ایام میں 300یونٹ مفت دینے کے وعدے پر عمل درآمد کریںاور بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ مقرر کریں۔انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ آئی پی پیزکمپنیاں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح پاکستان کونوچ رہی ہے۔ حکومت ملک کو لوٹنے کیلئے بد نیتی پر مبنی تمام معاہدے منسوخ کرے۔   لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے معیشت کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن