• news

3سو یونٹ بجلی فری دینے کا وعدہ کرنے والے نظر نہیں آرہے: ڈاکٹر مزمل ہاشمی 

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے  کہا ہے کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے بجلی کی مد میں 2800 ارب روپے مفت ادا کیے جارہے ہیں۔ملک اور قوم کیساتھ گزشتہ 76 سالوں جاری کھلواڑ کو بند کرنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ میدان میں آئی ہے۔   آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔  ملک بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف کارنر میٹنگز اور عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے  مزید کہاکہ الیکشن کے دنوں میں  300 یونٹ تک بجلی فری دینے کا وعدہ کرنے والے آج ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آرہے۔   انہوں نے کہا اگر حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی اور لوڈ شیڈنگ   ختم نہیں کرسکتی تو اقتدار کے مزے لینا چھوڑ دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن