• news

ہیلتھ انشورنس میں بہتری کیلئے کوشاں‘ادارے میرٹ پرچلانا ہونگے:سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر نے ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ ایکسپرٹس نے اس بابت اپنی  تجاویز اور آراء  پیش کیں ۔ متعلقہ افسروں نے بریفنگ میںبتایا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور بہتری کیلئے حتمی سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کی سہولت کی خاطر ہیلتھ انشورنس پیکج کی حد دس لاکھ روپے اور کوریج کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں  مریضوں کا علاج معالجہ یقینی بنانے پر وائس چانسلرز، پرنسپلز، ایم حضرات، ڈاکٹرز اور نرسز شاباش کی مستحق ہیں‘ انکی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اداروں کو میرٹ پر چلانے اور عزت دینے سے پاکستان کامیاب ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، محکمہ فنانس اور پی اینڈ دی کے افسروں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن