• news

فارم47کی پیداوار حکومت کے پاس عوامی ریلیف کا کوئی پلان نہیں:ضیاء الدین انصاری


لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی، گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ جماعت اسلامی حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرے گی۔ فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی معاشی پلان موجود نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 162 میں عیدملن تقریب سے خطاب کرتے  کیا۔ تقریب میں سیکرٹری جماعت ا سلامی لاہور خالد احمد بٹ، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہوراظہر بلال، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص سمیت کارکنوںنے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن