پنجاب حکومت ہسپتالوں میں پینے کے پانی کا انتظام یقینی بنائے:ناظم شوکت
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میںمریضوں اور لواحقین کیلئے گنگارام ہسپتال کے گیٹ نمبر3سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کیے جائیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ہسپتالو ں میں ٹھیکے پر دی گئی کینٹینوں پر عوام سے مارکیٹ سے ڈبل ریٹ پر جوس اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جو غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہیں خدارا اسکا نوٹس لیا جائے۔