• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا کھلی کچہری میں افسروں کواحکامات پر عملدرآمدیقینی بنانے کا حکم  

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنیوالے درخواست گزاروں کی شکایات سنی اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے بذریعہ فون بھی ہدایات دیں۔ افسران کو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں آنیوالے شہری کی مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت پرایس ایچ اوز نیو انار کلی اور لوئر مال کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے دفتر طلب کر لیا۔انہوں نے کہا انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری ہمارے لئے قابل عزت ہیں۔ مظلوم کی دادرسی کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہری بغیر کسی سفارش  میر ے دفتر آسکتے ہیں۔ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے ازالے، ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔ 2 ماہ کے دوران کھلی کچہری میں 648شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔479درخواستوں پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 169تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن