• news

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جون میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی رپورٹ جاری  

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ جون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔رواں ماہ اب تک ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران478مقدمات درج جبکہ اسلحہ برآمدگی پر 484ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے8 کلاشنکوف،31رائفلز،12 بندوقیں،426 پسٹلزاورہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات برآمدگی پر624 ملزمان گرفتارکر کے618مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے 304کلو417گرام چرس، 4 کلو 790 گرام ہیروئن،16کلو197گرام آئس اور4245لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں افیون اور بھنگ بھی برآمد کی گئی۔ رواں ماہ اشتہاروں و عادی مجرمان کیخلاف بھی موثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 497 اشتہاری،197 عادی مجرمان اور233 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 56افراد گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، چرخی و پنی ڈور برآمد کی گئی۔جوئے کی لعنت میں مبتلا319قمار بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی17لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 234بھکاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن