• news

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ،2 ملزم گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 7 سو گرام چرس برآمد


لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ پولیس نے نواں کوٹ کے علاقے میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 7 سو گرام چرس برآمدکرلی ہے۔ایس ایس پی ڈولفن رانا عمر فاروق نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔جس پر ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرکے ملزمان عمران اور نوازکو گرفتارکر لیا ہے۔ملزمان چرس مختلف علاقوں میں سپلائی کیلئے لے جا رہے تھے۔ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں۔ملزمان کی طرف سے پولیس ٹیم کو رشوت کی پیشکش بھی کی گئی لیکن ڈولفن ٹیم نے رشوت لینے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن