حکومت ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے: خواجہ شاہ زیب اکرم
لاہور(کامرس رپورٹر )ممبر سارک چیمبر و سابق سینئر نائب صدر وفاقی چیمبرخواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ حکومت معاشی خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ مرکزی حکومت وزیراعظم میاں شہباز شریف اور پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے متعدد مراعات دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار بے خوف و خطر شروع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بھی وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا تعاون کرنے کیلئے بھرپور تیار ہیں۔ خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولت فراہم کرے گی تاکہ ملک بھر میں نئی صنعتیں لگیں اور نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر ہو۔