• news

جوائنٹ رجسٹرار عابد حسین کو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیزپنجاب کااضافی چارج دیدیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) اشفاق احمد چوہدری رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رخصت پرجانے کے بعد انکی جگہ پر عابد حسین جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور کو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ عابد حسین جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا   اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرنے کی کوشش کروں گا، پوری کوشش ہو گی کہ تمام سوسائٹیوں کے مسائل حل کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن