ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ،بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 8مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ جنوبی افریقہ 10 سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136سے 123ہوگیا جو کے 17اوورز میں مکمل کرنا تھا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھوڈ کے تحت کیا گیا۔ جبکہ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا ۔ آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 206 رنز سکور کئے ۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 41 گیندوں پر 92 سکور بنائے ۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 206 سکور کے تعاقب میں 181 رنز بنا سکی اور24 سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔