ہائیکورٹ ‘ صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس وحید خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے تھانہ کینٹ کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔